اسلام آبادوگردونواح میں زلزلے کے شدیدجھٹکے
9
جنوری
2017
| 12:13
| تازہ ترین
اسلام آباد(ڈیلی آزادنیوزڈیسک)اسلام آباد،راولپنڈی سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 5 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کے بعدلوگوں کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت سمیت بڑے شہروں میں بھی محسوس کیے گئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 10بج کر59منٹ پرمحسوس کیے گئے
جوایک منٹ تک جاری رہے۔زلزلے کامرکز افغانستان اورتاجکستان کاسرحدی علاقہ تھااورگہرائی 28کلومیٹرریکارڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ زلزلے کے نقصانات کاپتہ لگانے کے لیے محکمہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کیساتھ رابطے میں ہیں۔
اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
اپنی رائے کا اظہار کریں -
اپنی رائے کا اظہار کریں -
اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
انگریزی میں تحریر کیجئے