تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

لاہورہائی کورٹ کاخواجہ سراؤں کو مردم شماری میں شامل کرنے کا حکم

لاہورہائی کورٹ کاخواجہ سراؤں کو مردم شماری میں شامل کرنے کا حکم

  9 جنوری‬‮ 2017   |    12:43     |     تازہ ترین

لاہو(ڈیلی آزادنیوزڈیسک)ہائی کورٹ نے خواجہ سراؤں کو مردم شماری میں شامل کرنے اور شناختی کارڈ کے فارم میں ان کی جنس کے حوالے سے خصوصی خانہ رکھنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصور علی شاہ نے خواجہ سراؤں کو مردم شماری میں شامل نہ کرنے کے خلاف متفرق درخواست کی سماعت کی۔ آئینی درخواست شیراز ذکا ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ خواجہ سرا معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور تمام بنیادی حقوق کے حق دار ہیں لیکن خواجہ سراؤں کو معاشرے میں نفرت کی نگاہ سے دیکھتا جاتا ہے، ان کے تحفظ کے لئے کوئی قانون موجود نہیں، اس لئے عدالت خواجہ سراؤں کے تحفظ کے لئے موثر قانون سازی کا حکم دے اور شناختی کارڈ میں ان کی خصوصی جنس کا خانہ بھی رکھا جائے۔

سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل اور وزرات بہبود آبادی کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔ جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے شناختی کارڈ میں خواجہ سراؤں کی جنس کے حوالے سے علیحدہ خانہ بھی رکھ دیا ہے جب کہ مارچ ہونے والی مردم شماری میں خواجہ سراؤں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ عدالت عالیہ نے خواجہ سراؤں کو مردم شماری میں شامل کرنے اور شناختی کارڈ کے فارم میں ان کی جنس کے حوالے سے خصوصی خانہ رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کو نمٹا دیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>