تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

جہیز کم لانے پر سسرالیوں کا بہو پر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد

جہیز کم لانے پر سسرالیوں کا بہو پر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد

  9 جنوری‬‮ 2017   |    01:21     |     تازہ ترین

گوجرانوالہ(ڈیلی آزادنیوزڈیسک)جہیز کم لانے پر سسرالیوں کا بہو پر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کیا، متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں گکھڑ کے علاقہ عبداللہ کالونی میں جہیز کم لانے کے تنازعہ پر سسرالیوں نے اکیس سالہ ارم کو ڈنڈوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر سے نکال دیا۔ اہل علاقہ نے متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں ایسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق ارم کی ایک سال قبل عبداللہ کالونی کے رہائشی ندیم سے شادی ہوئی تھی اور ندیم روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم ہے آج ارم کی ساس پروین اور دیور وسیم نے جہیز کم لانے کے تنازعہ پر ایسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنادیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
33%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین تصاویر


>