تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

 90 سالہ بابے کی محبت رنگ لے آئی، 95 سالہ خاتون سے شادی

90 سالہ بابے کی محبت رنگ لے آئی، 95 سالہ خاتون سے شادی

  11 جنوری‬‮ 2017   |    11:24     |     تازہ ترین

ساہیوال/ سرگودھا (ڈیلی آزادنیوزڈیسک) 75 سال قبل کی جانیوالی محبت بالآخر رنگ لے آئی۔ 90 سالہ بوڑھا 95 سالہ خاتون سے شادی کر کے گھر لے آیا۔ جھاوریاں کے موضع خنجر کے 90 سالہ بابا غلام فرید کے والدین نے 75 سال قبل قریبی عزیز جو کہ کوٹ بھائی خان کے رہائشی تھے ان سے ان کی بیٹی حیاتاں بی بی کا رشتہ مانگا تھا تاہم والدین نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا۔ گذشتہ روز 90 سالہ بابا غلام فرید نے 75 سال بعد 95 سالہ حیاتاں بی بی سے شادی کر لی

اور اسے اپنے گھر لے آیا اس موقع پر حیاتاں بی بی کا حق مہر ایک ہزار روپے مقرر کیا گیا۔ بابا غلام فرید کے 27 پوتے پوتیاں جبکہ حیاتاں بی بی کے سات پوتے پوتیاں ہیں۔ شادی کے تقریب میں دونوں کے پوتے پوتیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور بھنگڑے ڈالے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
86%
ٹھیک ہے
14%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>