تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

راحیل شریف وطن واپسی پہنچ گئے،سعودی حکومت کو عہدہ سنبھالنے کیلئے اپنی رضامندی سے آگاہ کر دیا

راحیل شریف وطن واپسی پہنچ گئے،سعودی حکومت کو عہدہ سنبھالنے کیلئے اپنی رضامندی سے آگاہ کر دیا

  11 جنوری‬‮ 2017   |    12:01     |     تازہ ترین

راولپنڈی (ڈیلی آزادنیوز ڈیسک) سابق آرمی چیف راحیل شریف سعودی عرب سے وطن واپسی پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف راحیل شریف سعودی عرب کے دورے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں ان کے ایک قریبی ساتھی میجر جنرل(ر) اعجاز اعوان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے بتایا ہے کہ راحیل شریف سعودی عرب ذاتی نوعیت کے دورے پر گئے تھے اور وہ اب واپس آگئے ہیں۔ان کی راحیل شریف سے گفتگو ہوئی ہے۔ راحیل شریف نے انہیں بتایا ہے کہ وہ حکومت اور فوج کی رضامندی کے بنا کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔ اسلامی اتحادی فوج کی سربراہی کے عہدے کے حوالے سے جی ایچ کیو اور حکومت کیساتھ سے تفصیلی تبادلہ خیال کروں گا۔ انہوں نے سعودی حکومت کو عہدہ سنبھالنے کیلئے اپنی رضامندی سے آگاہ کر دیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت اور جی ایچ کیو سے این او سی حاصل کرنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ راحیل شریف کے اتحادی فوج کی سربراہی سنبھالنے کے حوالے سے سینٹ نے حکومت سے جواب طلب کر رکھا ہے اور آج وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ایوان بالا کو اس کے حوالے سے آگاہ کرینگے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
25%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
50%
پسند ںہیں آئی
25%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>