تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

کابل دھماکوں میں عرب امارات کے 5سفارتکاروں کے بھی جاں بحق ہونے کا انکشاف

کابل دھماکوں میں عرب امارات کے 5سفارتکاروں کے بھی جاں بحق ہونے کا انکشاف

  11 جنوری‬‮ 2017   |    12:47     |     تازہ ترین

کابل (ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک)طالبان کی جانب سے گزشتہ روز افغانستان میں یکے بعد دیگرے ہونیوالے دھماکوں کے نتیجے میں 50افراد ہلاک ہوگئے تھے ، عرب میڈیا کے مطابق مرنیوالوں میں متحدہ عرب امارات کے پانچ سفارتکار بھی شامل ہیں ،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے وقت متحدہ عرب امارات کے سفیرجمعہ محمد عبداللہ الکابی اپنے ساتھیوں سمیت افغان حکام کے ساتھ میٹنگ میں مصروف تھے ، زخمیوں میں اماراتی سفیربھی شامل ہے۔

دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسے لوگوں کی قتل وغارت گری کی کوئی انسانی ، اخلاقی یا مذہبی دلیل نہیں جو لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کررہے تھے ،سفارتکاروں کی ہلاکت کے بعد متحدہ عرب امارات میں سوگ ہے اور قومی پرچم سرنگوں ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
25%
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>