تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

سپریم کورٹ  نے طیبہ کو سوئٹ ہومز کے حوالے کردیا

سپریم کورٹ نے طیبہ کو سوئٹ ہومز کے حوالے کردیا

  11 جنوری‬‮ 2017   |    12:57     |     تازہ ترین

اسلام آباد(ڈیلی آزادنیوز ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے تشدد کی شکار کم سن ملازمہ طیبہ کو پاکستان سوئٹ ہومز کے حوالے کردیا، والدین کا تعین ہونے تک طیبہ وہیں رہے گی ،پولیس کو سویٹ ہومز میں ہر طرح کی رسائی حاصل ہو گی۔کم ملازمہ طیبہ پر تشدد کے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بچی کا خوف دور ہونا چاہئے ،بچی کو اس وقت الگ رکھنا ضروری ہے ،بچی خود بتا سکتی ہے کہ اس کے ساتھ کیا ہوا، ہمیں سچ کا کھوج لگانا ہے ، تیز رفتاری سے کیس کا فیصلہ کریں گے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ڈی این اے رپورٹ اس کیس میں اہم ہے ، رپورٹ اس لئے بھی اہم ہے کہ نادرا کے پاس بچی سے متعلق کوئی رکارڈ نہیں۔پولیس نے کیس کی تفتیش مکمل کرنے کے لئے 2 ہفتوں کی مہلت طلب کر لی ۔

عدالت نے پولیس کو روزانہ کی بنیاد پر کیس میں پیش رفت سے آگاہ کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے ملزمہ ماہین ظفر کی ضمانت اور بچی کی حوالگی سے متعلق سیشن کورٹ کے فیصلے کی کاپیاں جمع کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
25%
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
50%
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین تصاویر


>