تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

صوبائی دارالحکومت میں خوفناک حادثہ ، 7جاں بحق ، ایمبولینسیں روانہ

صوبائی دارالحکومت میں خوفناک حادثہ ، 7جاں بحق ، ایمبولینسیں روانہ

  11 جنوری‬‮ 2017   |    07:12     |     پاکستان

لاہور(نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک تعمیراتی کمپنی کے دفتر میں آتشزدگی کے نتیجے میں شعلوں کی زد میں آکر ؒ7افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کینٹ کے مطابق لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں ایک تعمیراتی کمپنی کے دفتر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، جس کی زَد میں وہاں موجود 20 مزدور آگئے۔ایس پی کے مطابق مزدوروں کو طبی امداد کے لیے کوٹ خواجہ

سعید ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر 7 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں اور ریسکیو ادارے جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئے جبکہ آگ بجھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔پولیس بھی جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>