تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

چیف جسٹس کی جعلی تصویر کا معاملہ، ملزمان بارے بڑی خبر آگئی

چیف جسٹس کی جعلی تصویر کا معاملہ، ملزمان بارے بڑی خبر آگئی

  11 جنوری‬‮ 2017   |    07:37     |     پاکستان

اسلام آباد (ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک) چیف جسٹس کی جعلی تصویر کا معاملہ میں عدالت نے تینوں ملزمان کو 2روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم یونٹ نے ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا۔ کیس کی سماعت سینئر سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالغفور کاکڑ نے کی۔ ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ سرفراز راؤ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان بے گناہ ہیں، عدنان ماجد اور عمران نے جعلی تصویر نہیں بنائی۔ ایف آئی اے

حکام معاملے سے جان چھڑانے کے لئے معصوم لوگوں کو قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں۔ اصل جڑ کو پکڑا جائے۔ ایف آئی اے کے انوسٹی گیشن آفیسر عادل ملک نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ملزمان نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے یہ تصویر اپنے سوشل رابطہ پر شیئر کی جبکہ جن لوگوں نے یہ تصویر سب سے پہلے بنائی اور سوشل میڈیا پر عام کی وہ لذیذ نامی سماجی رابطہ کی سائٹ ہے۔ ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اصل مجرم لذیذی ہے تو میرے موکلان بے گناہ ہیں ان کو ڈسچارج کیا جائے۔ ایف آئی اے کی تفتیشی افسر نے عدالت سے2روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جس پر وکیل ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پہلے ہی 10یوم کا ریمانڈ بھگت چکے ہیں، اب وہ اور کیا تفتیش باقی ہے؟ جس پر فاضل جج نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد تینوں ملزمان کو 2روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین تصاویر


>