تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

 میاں صاحب کے دور اقتدار میں چوتھا موسم سرما آچکا لیکن۔۔۔ اسد عمر کے بیان نے کھلبلی مچادی

میاں صاحب کے دور اقتدار میں چوتھا موسم سرما آچکا لیکن۔۔۔ اسد عمر کے بیان نے کھلبلی مچادی

  11 جنوری‬‮ 2017   |    08:12     |     پاکستان

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) تحریک انصاف ملک بھر میں خصوصاً اسلام آباد میں گیس کی عدم دستیابی کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ملک بھر خصوصاً اسلام آباد کے شہری گیس کی بدترین قلت کا شکار ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر اپنے ایک بیان میں حکومت پر برس پڑے۔ اسد عمر نے کہا کہ میاں صاحب کے دور اقتدار میں چوتھا موسم سرما آچکا ہے اور عوام گیس کو ترس رہی ہے۔قوم پونے چار

برس سے ایل این جی کی درآمد کے قصے سن رہی ہے لیکن افسوس ایل این جی منصوبے سے غیر شفاف وعدوں اور بلنگ و بانگ دعوں کے علاوہ کچھ برآمد نہیں ہوا۔میاں صاحب کے بچے آف شور کمپنوں سے کھیل رہے ہیں اور غریب کا چولہا آج بھی ٹھنڈا ہے۔ اسد عمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ میاں صاحب کی تقریروں اور حکومتی اشتہاروں میں تو پاکستان بجلی اور گیس میں خود کفیل ہو چکاہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ عوام کبھی بجلی مانگتے ہیں اور کبھی گیس کو ترستے ہیں۔حکومتی رویے کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ میاں صاحب یا انکی حکومت کا عوام کو گیس فراہم کرنے کا کوئی ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب اور انکی حکومت کو محض پانامہ میں سامنے آئی دولت بچانے میں دلچسپی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین تصاویر


>