تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

گوادر بندرگاہ چین کو دیناکس کا ویژن تھا،بلاول کےبیان نے سب کو حیران کردیا

گوادر بندرگاہ چین کو دیناکس کا ویژن تھا،بلاول کےبیان نے سب کو حیران کردیا

  11 جنوری‬‮ 2017   |    09:06     |     پاکستان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ چین کو دینا سابق صدر آصف علی زرداری کا ویژن تھا، شہید بے نظیر بھٹو نے ملک سے غربت جہالت اور شدت پسندی کو ختم کرنا چا ہا لیکن انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، جیالے آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کو شکست دینے اور چاروں صوبوں میں حکومت بنانے کیلئے تیار ی کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سی پیک ملک کی تیاری میں نمائیا اہمیت اختیار کر رہا ہے چین اور پاکستان کے تعلقات کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی اور پیپلزپارٹی کی گزشتہ

حکومت کے صدر آصف علی زرداری نے گوادر بندرگاہ کو چین کے حوالے کرنے فیصلہ کیا اور پاکستان کو سی پیک جیسا منصوبہ میسر آیا، گوادر بندرگاہ اور سی پیک آصف علی زرداری کا ویژن ہے،انہوں نے کہا کہ ملک کے غریب مزدوروں اور کسانوں کو ان کی محنت کا پہل ملنے تک عوام خوشحال نہیں ہو سکتی، محترمہ شہید نے غریبوں کے بچوں کو سرکاری ملازمین دی جس کی وجہ سے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئے،غریبوں کے بچوں کو ملازمین دینے کے الزام میں بے نظیر بھٹو پر مقدمے بنائے گئے اور شہید بی بی نے ملک سے غربت، جہالت اور شدت پسندی کو ختم کرنا چاہا مگر انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ جیالے آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کو شکست دینے کیلئے دن رات محنت کریں، آئندہ پیپلزپارٹی ملک کے چاروں صوبوں میں انتخابات جیت کر حکومت بنائے گی اور حکومت کے قیام کے بعد پی پی پی ایسا پاکستان بنائے گی جہاں عورت کا احترام اور غیر مسلم ہم وطنوں کو مکمل تحفظ ہوگا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>