تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

خیبر پختونخوا حکومت نے شاندار منصوبےکاآغاز کرکے شہریوں کے دل جیت لیئے

خیبر پختونخوا حکومت نے شاندار منصوبےکاآغاز کرکے شہریوں کے دل جیت لیئے

  11 جنوری‬‮ 2017   |    09:15     |     پاکستان

پشاور(نیوز ڈیسک)ضلع صوابی کے علاقہ شیوہ میں صحت انصاف کارڈز کی تقسیم کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر صحت شہرام خان تراکئی نے بدھ کے روز چند مستحق افراد کو کارڈز دے کر تقسیم کے عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ علاقے کی70فیصد آبادی یعنی16ہزار خاندانوں کو یہ کارڈز دئیے جائیں گے۔اس سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شہرام تراکئی نے

صحت انصاف کارڈ سکیم کو موجودہ صوبائی حکومت کا سب سے اہم اور بڑا منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ صوبے کے غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے شروع کیا گیا ہے جس سے صوبے کی آدھی سے بھی زائد آبادی کو علاج معالجے کی مفت سہولیات ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ صحت کارڈز کسی بھی قسم کی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر ایک صاف و شفاف طریقہ کار کے تحت مستحق لوگوں کو دئیے جا رہے ہیں جو کہ اصل تبدیلی اور انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔صحت کے شعبے میںاپنی حکومت کے دیگر اصلاحاتی اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ تین سال کے مختصر عرصے میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی 80فیصد سے زائد کمی کو پورا کر دیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ کمی بہت جلد پوری کر دی جائے گی۔اس موقع پر ایم این اے عثمان تراکئی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے صحت انصاف کارڈ سکیم کو موجودہ صوبائی حکومت کی طرف سے صوبے کے غریب عوام کے لئے بہت بڑا تحفہ قرار دیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین تصاویر


>