تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

پیپلز پارٹی نے حکومت کیخلاف ہنگامی اقدام اٹھا لیا ، حکومت کے گرد گھیرا تنگ

پیپلز پارٹی نے حکومت کیخلاف ہنگامی اقدام اٹھا لیا ، حکومت کے گرد گھیرا تنگ

  11 جنوری‬‮ 2017   |    10:40     |     پاکستان

مظفرآباد (ڈیلی آزادنیوز ڈیسک)جموں وکشمیر پیپلز پارٹی آزادکشمیر نے ریاست میں فوری صدارتی انتخاب دوبارہ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دیدی ۔ پارٹی نے واضح کیا ہے کہ ڈیڈ لائن 17 جنوری کو ختم ہو رہی ہے ‘ اگر اُس سے قبل غیر آئینی ‘ غیر قانونی صدر کو نہ ہٹایا گیا تو ریاست گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی ۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل جموں وکشمیر پیپلز پارٹی آصف گیلانی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسعود خان متعدد بار اقرار کر چکے ہیں کہ وہ دُنیا کو سچ بتانے آئے ہیں اور سچ بتانے میں وہ ناکام ہیں ۔ اخلاقیات اور رواداری کے تقاضوں کے مطابق حکومت پاکستان کے ملازم کو عہدہ سے مستعفی ہو کر الیکشن لڑنا چاہیے تھا ۔ لیکن انہوں نے صدر بن کر استعفیٰ دیا ۔ اس سے زیادہ ریاستی آئین کے ساتھ اور ووٹ کے تقدس کے ساتھ کیا کھلواڑ ہو سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی آزادکشمیر میں اس قدر مداخلت ہے کہ ایک ملازم کو ریاست کے سب سے مقدس عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ مسعود خان نوجوانوں کو شارٹ کٹ استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں لیکن سب سے بڑا شارٹ کٹ انہوں نے خود استعمال کیا اور صدر ریاست بن گئے ‘ آصف گیلانی نے کہا کہ مسعود خان پر اعتراض نہیں مگر اُن کے طریقہ کار جس انداز سے وہ صدر بنے ہیں اُس پر اعتراض ہے ۔‎

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>