تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

گورنر سندھ کی نماز جنازہ کب ادا کی جائیگی؟ وقت بارے پتہ چل گیا

گورنر سندھ کی نماز جنازہ کب ادا کی جائیگی؟ وقت بارے پتہ چل گیا

  12 جنوری‬‮ 2017   |    10:37     |     پاکستان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی طویل علالت کے بعدکراچی میں انتقال کرگئے، مرحوم کی نماز جنازہ جمعہ کو ادا کی جائے گی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے گورنر کے انتقال پرا یک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی عہدہ سنبھالنے کے صرف دو ماہ بعد خالقِ حقیقی سے جاملے،انہیں سینے میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری پر کلفٹن کے نجی اسپتال لے جایا گیا تھا،

تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہرممکن طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ جاں بر نہ ہوسکے۔مرحوم کی میت کو ڈیفنس میں واقع سرد خانے منتقل کردیاگیا ہے، ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ جسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی کی نماز جنازہ جمعہ کو بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک روزہ سو گ کا اعلان کیا ہے، نئے گورنر کی تعیناتی تک اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے۔ گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم میاں نواز شریف نے انتہائی افسوس اور غم کا اظہار کیا ہے۔صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو تاریخ سنہری الفاظ میں یاد رکھے گی۔وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور غیرجمہوری قوتوں کے خلاف مزاحمت کے لیے سعید الزماں صدیقی کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>