تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ایسی جمہوریت  کا کیا فائدہ ، اسد عمر بھڑک اُٹھے۔۔۔کچھ اور ہی کہہ دیا

ایسی جمہوریت کا کیا فائدہ ، اسد عمر بھڑک اُٹھے۔۔۔کچھ اور ہی کہہ دیا

  12 جنوری‬‮ 2017   |    12:16     |     پاکستان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اورنج لائین ٹرین پر کام کرنے والے 7 مزدوروں کی موت کی سزا کسے ملے گی؟ ان مزدوروں کا خون تعمیراتی کمپنی، مالکان یا پنجاب حکومت میں سے کس کے ذمے ہو گا؟ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ اورنج لائین ٹرین پر کام کرنے والے 7 مزدوروں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا ااطہار کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھاکہ اس معاشرے میں

غریب کی بچی کو ننھی طیبہ جیسے دردناک سلوک کا سامنا رہتا ہے اور غریب محنت کشوں کو اورنج لائین میں مرنے والوں جیسی موت دیتا ہے؟ کیا اس ملک میں کوئی طاقتور کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر سکتا ہے؟ کیا طیبہ پر ظلم کرنے اور مزدوروں کو اورنج لائین جیسی موت دینے والوں کو کوئی سزا دے سکتا ہے؟ اسد عمر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ظلم و سفاکیت کیخلاف آواز اٹھائے تو اسے جمہوریت کا درس سننے کو ملتا ہے؟ ایسی جمہوریت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کیا فائدہ جو غریب کے جان مال کا تحفظ نہیں کر سکتے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین تصاویر


>