تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

 راحیل شریف اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کا عہدہ قبول نہیں کریں گے،نجم سیٹھی کا دعویٰ

راحیل شریف اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کا عہدہ قبول نہیں کریں گے،نجم سیٹھی کا دعویٰ

  12 جنوری‬‮ 2017   |    01:22     |     تازہ ترین

کراچی(ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے جیو نیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں فیصلوں کے دو اہم مراکزجی ایچ کیو اور وزیراعظم ہاﺅس ہے، حکومت کہتی ہے سارے فیصلے پار لیمنٹ میں ہوتے ہیں،پارلیمنٹ کہتی ہے ہم سے مشورہ نہیں کیا جاتا،سارے فیصلے حکومت کرتی ہے،سپریم کورٹ کہتی ہے کہ وزیراعظم فیصلوں میں کابینہ سے بھی مشورہ نہیں کرتے ہیں،،یہ سب دراصل اس معاملہ کی حقیقت ہے۔

جنرل راحیل شریف کی مبینہ تقرری کے حوالے سے پالیسی بیان پر نجم سیٹھی نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی سے متعلق خواجہ آصف نے اپنا بیان بدل لیا ہے بلکہ جنرل راحیل شریف نے بھی بدل لیا ہے،اس فیصلے پر ملک کے اندر اتنا شدید ردعمل آیا ہے کہ اب راحیل شریف اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کا عہدہ قبول نہیں کریں گے۔راحیل شریف میڈیا میں آنے والی خبروں سے ناخوش ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>