پانامہ کیس: نواز شریف کی وضاحت سے مقدمہ کلیئر نہیں ہوتا ، وکیل کو عدالت کو مطمئن کرنا ہوگا،سپریم کورٹ
12
جنوری
2017
| 01:36
| تازہ ترین
اسلام آباد(ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک) پاناما کیس کی سماعت آج بھی سپریم کورٹ میں جاری ہے ۔ دوران سماعت بنچ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نواز شریف کی وضاحت سے مقدمہ کلیئر نہیں ہوتا ۔ وزیراعظم کے وکیل کو عدالت کو مطمئن کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے اپنے دلائل میں کہا کہ وزیراعظم پر ٹیکس چوری کا الزام عائد کیا گیا، الزام میں کہاگیا کہ حسین نواز نے باپ کو رقم تحفے میں دی، موقف اختیار کیاگیا کہ تحائف دینے والے کا ٹیکس نمبر موجود نہیں حالانکہ حسین نواز کا ٹیکس نمبر موجود ہے اور عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے بھی عدالت میں تسلیم کیاکہ حسین نواز کا ٹیکس نمبر موجود ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ مریم نواز والد کے زیر کفالت ہیں۔ کہا گیا کہ وزیر اعظم اثاثے ظاہر نہ کرنے پر رکن پارلیمنٹ رہنے کے اہل نہیں رہے۔وزیر اعظم کے وکیل نے ان کا قوم سے خطاب عدالت میں پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا کسی آف شور کمپنی سے تعلق تھا اور نا ہے۔
واضح رہے کہ انور ظہیر جمالی کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر صبح 9:30سے دوپہر 1:00بجے تک جاری رہتی ہے۔
اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
اپنی رائے کا اظہار کریں -
اپنی رائے کا اظہار کریں -
اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
انگریزی میں تحریر کیجئے