تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

پی پی میں شمولیت ۔۔۔ فیصل صالح حیات کو شدید مزاحمت کا سامنا،وجہ کیابنی؟جانئے

پی پی میں شمولیت ۔۔۔ فیصل صالح حیات کو شدید مزاحمت کا سامنا،وجہ کیابنی؟جانئے

  12 جنوری‬‮ 2017   |    03:34     |     پاکستان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مخدوم سید فیصل صالح حیات کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کے فیصلہ پر شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حلقہ کی عوام نے فیصل صالح حیات کے اس فیصلہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر نوجوانوں نے فیصل صالح حیات پر شدید تنقید شروع کر دی ہے اور کہا ہے کہ ماضی میں جن لوگوں کو عدالت میں کرپٹ ثابت کرنے کے لئے مقدمہ دائر کئے گئے تھے اب انہی لوگوں کے ساتھ اتحاد کرنا غیر منصفانہہ اقدام ہے۔ سوشل میڈیا پر نوجوانوں

نے مخدوم فیصل کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اجڑے ہوئے باغیچہ میں نیا پودا لگانے کی بجائے پہلے سے تیار شدہ باغ میں جائیں تاکہ حلقہ کی تقدیر بدلی جا سکے۔ نوجوان نسل جو کہ آج کل سیاسی طور پر بالغ ہو چکی ہے نے کہا ہے کہ ووٹ ضمیر کی بنیاد پر دیئے جائیں گے ذاتی مفادات کی بنیاد پر ووٹ دینے کا وقت گزر چکا ہے۔ مخدوم سید فیصل صالح حیات اپنے حلقہ میں ہر دل عزیز شخصیت ہیں اور گزشتہ 5 دفعہ اس حلقہ سے منتخب ہو کر ممبر قومی اسمبلی بنے ہیں۔ حلقہ عوام کی محبت کی بدولت مخدوم سید فیصل صالح حیات وزیر کامرس دیہی ترقی، وزیر داخلہ، ہاؤسنگ ، ماحولیات، کشمیر امور جیسی وزارتوں پر براجمان رہ چکے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
33%
پسند ںہیں آئی
67%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>