تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

گاڑیوں کی رجسٹریشن۔۔۔ حکومت نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

گاڑیوں کی رجسٹریشن۔۔۔ حکومت نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

  12 جنوری‬‮ 2017   |    04:14     |     پاکستان

سرگودھا(ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک) محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے ای سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے اس ضمن میں 7 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو ایک ہفتہ میں اپنی رپورٹ مرتب کرکے دے گی۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب ڈاکٹر احمد بلال نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں گاڑیوں کو ای سسٹم کے تحت رجسٹرڈ کرنے کا حکم دیدیا ہے یکم جولائی 2017 سے ہر وہ شہری جو اپنی گاڑیاں خریدتے ہیں وہ گھر بیٹھے بٹھائے ای سسٹم کے

تحت اپنی گاڑیاں رجسٹرڈ کرواسکیں گے تاہم پرکشش نمبرز کیلئے انہیں دفتر ہذا میں بولی کے عمل میں حصہ لینا ہوگا۔ اس ضمن میں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب ڈاکٹر احمد بلال نے اعلیٰ افسران پر مشتمل ایک سات رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو آئندہ سات روز میں گاڑیوں کی ای رجسٹریشن کے معاملے پر اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>