تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

وہاڑی‘ شادی کے 10سال بعد شہری کے گھر 4 بچوں کی پیدائش‘ پورا خاندان خوشیوں سے نہال

وہاڑی‘ شادی کے 10سال بعد شہری کے گھر 4 بچوں کی پیدائش‘ پورا خاندان خوشیوں سے نہال

  14 مئی‬‮ 2017   |    12:44     |     پاکستان

وہاڑی(ڈیلی آزادنیوزڈیسک)وہاڑی کے نواحی گاوں ڈبلیو بی /553 کے رہائشی محمدآصف کے ہاں شادی کے 10 سال بعد بیک وقت 4بچوں کی پیدائش ہوئی‘پورا خاندان خوشیوں سے نہال ۔ مقامی ہسپتال میں آصف کی بیوی صائمہ نے بیک وقت دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو جنم دیا جس کے بعد اب زوجہ اور بچے خیریت سے اور صحتمند ہیں۔10 سال بعد اولاد کی نعمت ملنے پر پورا خاندان خوشیاں منا رہاہے۔بچے کے دادا دادی محمد عاشق آرائیں اور سکینہ بی بی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔ نومولود بچوں کا والد آصف ان دنوں سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کیلئے گیا ہوا ہے۔

داد ا دادی نے خوب مٹھائیاں تقسیم کی اور کہا کہ خدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے 10 سال بعد اولاد جیسی نعمت سے نوازا۔ بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں آئی سی یو وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق چاروں بچے صحتمند اور تندرست ہیں اور انکا وزن بھی پورا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>