تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

پاکستان کی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ شکریہ خانم 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

پاکستان کی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ شکریہ خانم 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

  14 مئی‬‮ 2017   |    12:48     |     پاکستان

لاہور(ڈیلی آزادنیوزڈیسک) پاکستانی ایئرلائن کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کرنے والی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ شکریہ خانم انتقال کرگئیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق پاکستانی ایئرلائن کی تاریخ میں نئی تاریخ رقم کرنے والی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ شکریہ خانم مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔اپنے کیریئرکے دوران شکریہ خانم نے بحیثیت گراؤنڈ انسٹرکٹر کے بھی خدمات انجام دیں،جب کہ ایئرلائن میں شمولیت حاصل کرنے والے کیڈٹس پائلٹ کو سی پی ایل گراؤنڈ کورس کی تربیت بھی دی

۔شکریہ خانم کے خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کچھ عرصے سے علیل تھیں، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ انتقال کرگئیں، انتقال کے وقت ان کی عمر 82 سال تھی، شکریہ خانم کی نماز جنازہ بروز اتوار شام چار بجے ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>