تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

لاہور‘ مختلف علاقوں میں آپریشن ‘6 مشکوک افراد کو زیرحراست میں لے لیا گیا

لاہور‘ مختلف علاقوں میں آپریشن ‘6 مشکوک افراد کو زیرحراست میں لے لیا گیا

  14 مئی‬‮ 2017   |    12:51     |     پاکستان

لاہور (ڈیلی آزادنیوزڈیسک) پولیس نے صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 6 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ دوران آپریشن گھر گھر تلاشی لی گئی۔دہشتگردی خطرات کے پیش نظر لاہور میں پولیس نے اقبال ٹاؤن اور شیراکوٹ میں شہریوں کے شناختی کوائف کی تصدیق کیلئے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 27 گھروں کی تلاشی لی گئی۔

کرایہ داری ایکٹ کے تحت کرایہ داروں سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔ اس دوران 72 افراد کے کوائف چیک کئے گئے۔ شناختی دستاویزات کی تصدیق کیلئے بائیو میٹرک ڈیوائس کا استعمال کیا گیا۔شہریوں کی جانب سے مکمل کوائف ظاہر نہ کرنے پر 6 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کوائف ظاہر کرنے والے افراد کو رہا کردیا جائیگا

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

پاکستان خبریں

تازہ ترین تصاویر


>