تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

سینٹرل جیل کراچی سے کالعدم جماعت کے دو خطرناک دہشتگرد فرار،سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت 12 اہلکار گرفتار ، مقدمہ درج

سینٹرل جیل کراچی سے کالعدم جماعت کے دو خطرناک دہشتگرد فرار،سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت 12 اہلکار گرفتار ، مقدمہ درج

  15 جون‬‮ 2017   |    12:15     |     پاکستان

کراچی(ڈیلی آزادنیوزڈیسک) سینٹرل جیل کراچی سے کالعدم جماعت کے دو خطرناک دہشتگرد فرار، صوبا ئی وزیر قانون کے حکم پر سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت 12 اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سینٹرل جیل کراچی سے کالعدم جماعت کے دو خطرناک دہشتگرد فرار ہو گئے۔ دونوں قیدی سینٹرل جیل میں جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کیلئے آئے تھے۔ ملزم شیخ محمد عرف فرعون اور احمد خان عرف منا کو 2013 میں سی ٹی ڈی افسر فیاض خان نے گرفتار کیا تھا۔ دونوں ملزموں کا تعلق نعیم بخاری گروپ سے تھا، جو فرقہ وارانہ قتل اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھے

۔ احمد منا کو ایک کیس میں دس سال قید کی سزا بھی ہو چکی تھی۔ صوبائی وزیر قانون و جیل خانہ جات کے حکم پر سینٹرل جیل کے 12 اہلکارروں کو گرفتار کر لیا گیا، ان میں جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی جیل سپریٹنڈنٹ بھی شامل ہیں۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات کی مدعیت میں ملزمان اور جیل کے 12 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین تصاویر


>