تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

وزیر اعظم نوا زشریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی، جڑواں شہروں میں وزیر اعظم کے حق میں بینرز آویزاں

وزیر اعظم نوا زشریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی، جڑواں شہروں میں وزیر اعظم کے حق میں بینرز آویزاں

  15 جون‬‮ 2017   |    02:43     |     پاکستان

اسلام آباد (ڈیلی آزادنیوزڈیسک) پاکستان کے تیسری بار منتخب وزیر اعظم نواز شریف پانامہ کیس کے سلسلے میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔وزیر اعظم نواز شریف کی جے آئی ٹی میں پیشی کے پیش نظر جْڑواں شہروں میں بینرز لگ گئے۔ وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں آویزاں بینرز پر سوالات تحریر کیے گئے کہ وزیر اعظم کا قصور کیا؟ عوام نے پانچ سال کے لیے نواز شریف کو وزیر اعظم منتخب کیا۔4 سال بعد وزیر اعظم کے خلاف سازشیں کیوں؟

بینرز پر تحریر ہے کہ قدم بڑھاؤ نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم کے حق میں آویزاں بینرز پر ''نواز شریف تیری عظمت کو سلام'' بھی تحریر تھا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی کارکنان کو جوڈیشل اکیڈمی کے باہر آنے سے منع کیا تھا۔ جس پر کارکنوں نے ان کے حق میں بینرز آویزاں کر کے ان سے اپنی بھرپور حمایت اور اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>