تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

پشاور زلمی اور لاہور قلندرز نےکون کونسی ٹیمیں خرید لیں، شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی

پشاور زلمی اور لاہور قلندرز نےکون کونسی ٹیمیں خرید لیں، شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی

  19 جون‬‮ 2017   |    09:55     |     پاکستان

لاہور (نیوز ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چیمپئن ٹیم پشاور زلمی نے جنوبی افریقا میں شیڈول ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ گلوبل لیگ کی اہم ٹیمیں خرید لی ہیں۔ پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی نے بینونی زلمی جبکہ لاہور قلندرز کے سربراہ رانا فواد نے ڈربن کی ٹیم خریدی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ ڈربن جبکہ کونٹن ڈی کوک بینونی زلمی کی جانب سے کھیلیں گے۔

ساؤتھ افریقا ٹی ٹونٹی گلوبل لیگ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد لندن میں کیا گیا تھا جہاں دنیا کے مایہ ناز کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ گلوبل لیگ کی دیگر ٹیموں میں پریٹوریا، سٹیلن بوش، جیپ ٹاؤن، جوہینسبرگ اور پورٹ الزبتھ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ان ٹیموں میں ساؤتھ افریقا کے اہم نام اے بی ڈی ویلیرز، فاف ڈو پلیسی، جے پی ڈومنی، ڈیوڈ ملر، کگیسو ربادا اور عمران طاہر اپنا کھیل پیش کرینگے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
82%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
12%
پسند ںہیں آئی
6%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>