تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

کیپٹن صفدر نے چوہدری نثار کے بارے اہم انکشاف کر دیا

کیپٹن صفدر نے چوہدری نثار کے بارے اہم انکشاف کر دیا

  14 ستمبر‬‮ 2017   |    11:13     |     پاکستان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے چوہدری نثار کو اپنا سیاسی استاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شریف فیملی میں کوئی اختلاف نہیں ، سیاسی مخالفین کو ایک مرتبہ پھر مایوسی ہو گی ، این اے 120 کا الیکشن مسلم لیگ بھاری اکثریت سے جیتے گی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی

کیپٹن (ر) صفدر نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے مریم نواز سے متعلق دیئے گئے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار میرے سیاسی استاد ہیں۔شریف فیملی میں کوئی اختلاف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین کو پہلے کی طرح اب بھی مایوسی ہو گی۔ مسلم لیگ (ن) این اے 120 کا الیکشن بھاری اکثریت سے جیتے گی۔اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم نواز سے جب چوہدری نثار کے بیان سے متعلق سوال کیا گیا تو مریم نواز کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار سینئر رہنما ہیں اور وہ میرے والد کے قریبی ساتھی ہیں ان کا بات کرنے کا اپنا انداز ہے چوہدری نثار میرے لئے قابل احترام ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین تصاویر


>