تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

کپتان کیساتھ بیٹھی یہ خاتون کس بڑی شخصیت کی بیوی ہے ؟وزیر دفاع شرم سے پانی پانی ہوگئے

کپتان کیساتھ بیٹھی یہ خاتون کس بڑی شخصیت کی بیوی ہے ؟وزیر دفاع شرم سے پانی پانی ہوگئے

  14 ستمبر‬‮ 2017   |    11:50     |     پاکستان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کپتان سمیت پاکستان کی اہم سیاسی و کاروباری شخصیات نے حال ہی میں برطانوی کاروباری شخصیت انیل مسرت کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی ہے۔ اس تقریب میں بنائی گئی عمران خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں عمران خان ایک ادھیڑ عمر خاتون کے ساتھ محو گفتگو نظر آرہے ہیںیہ تصویر منظر عام پر آتے

ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا اور لوگوں نے اسے عمران خان پر تنقید کے ہتھیار کے طور پر پیش کیا۔ اس ہنگامے میں پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر بھی شامل ہوگئے اور پھر جب حقیقت سامنے آئی تو فوراً ہی پسپائی بھی اختیار کرلی۔عمران خان کی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد خرم دستگیر نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس تصویر کا مذاق اڑا کر اپنے سیاسی مخالف عمران خان کی بھد اڑانے کی کوشش کی۔ خرم دستگیر کا یہ ٹویٹ سامنے آیا تو عمران خان کے مشیر صاحبزادہ جہانگیر بھی میدان میں آگئے اور خرم دستگیر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے عقب میں ان کا بیٹا اور بہو کھڑے ہیں جبکہ ان کے پہلو میں جو خاتون بیٹھی ہوئی ہے وہ برطانوی آرمی چیف جنرل نک کارٹر کی اہلیہ ہیں۔راوی بیان کرتا ہے کہ جب صاحبزادہ جہانگیر کا ٹویٹ آیا تو پاکستان کے وزیر دفاع کو فوری طور پر اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے پاکستان کو ممکنہ سفارتی تنہائی سے بچانے کیلئے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کردی

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>