تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ربیع الاول کا چاند20نومبرپیرکونظرآنے کا امکان جبکہ

ربیع الاول کا چاند20نومبرپیرکونظرآنے کا امکان جبکہ

  12 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    06:47     |     پاکستان

کراچی(ڈیلی آزادنیوز ڈیسک )ربیع الاول کا چاند20نومبرپیرکونظرآنے کا امکان جبکہ عیدمیلادالنبی یکم دسمبرکوہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ 18نومبر 2017 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 4بجکر42 منٹ پر پیدا ہوگا۔ اتوار 19 نومبر بمطابق 29 صفر المظفرکی شام پنجاب اور خیبر پختونخوا میں چاند دکھائی دینے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔

اس ضمن میں رویت ِ ہلال ریسرچ کونسل کے جنرل سیکرٹری خالد اعجاز مفتی نے بتایاکہ بلوچستان اور سندھ کے اکثر علاقوں میں مطلع صاف ہونے کی صورت میں چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے ۔ اس طرح عیدِ میلاد النبی جمعة المبارک یکم دسمبر کو ہوگی ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>