تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

سابق  نااہل وزیر اعظم نواز شریف نے مقتدر حلقوں سے  این آر او

سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف نے مقتدر حلقوں سے این آر او

  12 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    07:17     |     پاکستان

اسلام آباد (ڈیلی آزادنیو زدیسک) سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف نے مقتدر حلقوں سے این آر او حاصل کرنے کے لئے چودھری نثار کی خدمات دوبارہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نواز شریف نے چاروں طرف ناکامیوں مایوسیوں کا منہ دیکھ کر دوبارہ چودھری نثار سے مدد طلب کی ہے اس مقصد کے لئے نثار اور نواز شریف کے مابین اگلے چند دنوں میں ملاقات بھی متوقع ہے ۔

نواز شریف کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے چودھری نثار نے بھی راولپنڈی میں اپنی خفیہ سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور مقتدر حلقوں سے اپنی ملاقاتیں بھی بڑھا دی ہیں ۔ چودھری نثار دن کی بجائے رات کی تاریکی میں اعلی حکما سے ملاقاتیں کرنے میں مصروف ہیں ۔ چودھری نثار کے فرنٹ پر آنے کے بعد خواجہ آصف ‘ خواجہ سعد اور دانیال عزیز گروپ پس پردہ میں چلا جائے گا اور مریم گروپ کو شرمندگی اٹھانا پڑے گی ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف این آر او حاصل کرنے کی صورت میں مریم نواز کو پس پشت ڈالنے کی بھی حامی بھری ہے ۔ این آر او کے حصول کے لئے شہباز شریف بھی سرگرم ہیں ۔ شہباز شریف اور چودھری نثار اس مقصد کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیں گے ۔ سیاسی رہنمائوں نے کہا کہ چودھری نثار ایک راجپوت کے طور پر سمجھے جاتے تھے لیکن شریف خاندان کی حکم بجا آوری اور خوشنودی کے لئے جو اقدامات کرنے جا رہے ہیں وہ ان کی سیاسی زندگی کے کفن میں آخری کیل بھی ثابت ہو گی ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>