تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،کوئٹہ سمیت بلوچستان ، خیبرپختونخوا،

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،کوئٹہ سمیت بلوچستان ، خیبرپختونخوا،

  12 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    08:56     |     پاکستان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،کوئٹہ سمیت بلوچستان ، خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب(راولپنڈی، لاہور، گوجرنوالہ، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن) کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، کراچی ، لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں

شدید دھند/اسموگ رات اور صبح کے وقت پڑنے کا امکان ہے۔ اتوار کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک میں بارش کی پیشن گوئی اورسموگ ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔اتوار کی رات اور سوموار کے روز بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔سوموار سے بدھ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا ، اسلام آباد، بالائی پنجاب(راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن)، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ جنوبی پنجاب(ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن) میں چند مقامات پر بارش کا امکان۔شہری علاقوں میں چھائی ہوئی سموگ اگلے ہفتے بارش اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث بتدریج ختم ہو جائیگی۔ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان ، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، لاہور، گوجرنوالہ، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن) کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، کراچی ، لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہا۔ جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند تاہم سکھر، ڈی آئی خان اور پشاور ڈویژن دھند کی لیپٹ میں رہے۔اتوار کو سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت میں سے سکردو میں منفی 03، گلگت،کالام، استور 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>