تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

پی ایس پی کے چئیرمین مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ

پی ایس پی کے چئیرمین مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ

  12 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    09:06     |     پاکستان

کراچی(ڈیلی آزادنیو زڈیسک)پی ایس پی کے چئیرمین مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ ہماری ڈیڑھ سالہ جماعت نے 40 سالہ پرانی سیاسی جماعتوں کی نیندیں حرام کردیں ہیں۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان اور ذمہ داران نے صرف ڈیڑھ سال کے عرصے میں اپنی محنت اور جدوجہد کے ذریعے 40 سال پرانی سیاسی

جماعتوں کی نیندیں حرام کردی ہیں ان کے صبح دوپہر شام کے قول و فعل میں تضاد پیدا کردیا ہے، یہ ہمارے نظریئے کی سچائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے اور تمام مذاہب رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک جگہ جمع کرنا چاہتے ہیں، ہم اپنے سیاسی و لسانی مخالفین سے بھی دشمنی نہیں چاہتے، ہمارا نظریاتی اختلاف ضرور ہوگا لیکن ہم اپنی دعوت کا کام نہیں روکیں گے۔ ہم نے بغیر دشمنی کے کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع کے مسائل کو حل کرنا ہے اور پاکستان کے ڈھائی کروڑ بچے جو حصول تعلیم سے محروم ہیں انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔ ہمارا مقصد جو بچے بھوک اور امراض کی وجہ مر جاتے ہیں انہیں مرنے سے بچانا ،نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا اور پورے ملک میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔چئیرمین پی ایس پی ایس نے کہا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے منظر عام پر آکر دوسری جماعتوں کو الجھن میں ڈال دیا، اگر ڈیڑھ سالہ پارٹی نے 35 سال کی جمی ہوئی گرد کو ہٹا کر کسی جماعت کو جھنجھوڑ دیا ہے تو یہ ہماری کامیابی ہے، جو لوگ پریشان ہیں کل وہ ہمارے ساتھ شامل ہوں گے کیوں کہ ایمان لانے سے پہلے اپنے گناہوں پر ندامت ہونی ضروری ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>