تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

 پاسبان کراچی کے جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقاراور شاہ فیصل کالونی کے

پاسبان کراچی کے جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقاراور شاہ فیصل کالونی کے

  12 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    09:44     |     پاکستان

کراچی (ڈیلی آزادنیو زڈیسک) پاسبان کراچی کے جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقاراور شاہ فیصل کالونی کے رہنما عدنان احمد نے شاہ فیصل کالونی میں افسوسناک حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کا اصل ذمہ دار ٹریفک پولیس کو قرار دیا ہے اور اپنے بیان میں کہاسندھ ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کا سڑکوں پر نظر آنا

لمحہ فکریہ ہے ۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیں۔ حادثے میں مدرسے سے واپس آنے والے دو حافظ قرآن طالبات ،ان کے بھائی ،ایک پھل فروش ،موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی ان کے دو بچے اور راہگیر جان بحق ہوئے ۔ مدرسے کی حافظ قرآن طالبات اور ان کے بھائی شاہ فیصل کالونی نمبر 3کے رہائشی تھے ۔ پاسبان رہنمائوں نے کہا کہ چند روپے رشوت لیکر شہریوں کو موت کے حوالے کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جانی چاہئے ۔ شاہ فیصل 2نمبر چورنگی پر واقعہ میٹرو پولیٹن بینک کے سامنے پانی کا 24ویلر ٹینکر کی زد میں آکر 8شہری شہید ہوگئے اور 100قدم کے فاصلے پر ہی تھانہ شاہ فیصل اورٹریفک پولیس کا آفس واقعہ ہے اور تھانہ کے باہر اور چوراہوں پر بورڈ لگایا گیا ہے جس میں یہ واضح تحریر ہے کہ دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے مگر سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے بعد ٹریفک پولیس نے صرف شاہراہوں پر بورڈ لگانا ہی اپنی ذمہ داری سمجھ رکھی ہے عمل درآمد کے بجائے مٹھی گرم کرنا ہی اصل کام نظر آتا ہے ۔ پاسبان رہنمائوں نے کہا کہ اگر سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کو روکا جاتا تو یہ واقعہ رونما نہ ہوتا ۔ پاسبان رہنمائوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات ہر دوسرے اور تیسرے دن رونما ہوتے مگر ٹریفک پولیس ان واقعات کی روک تھام کیلئے نظر آتی۔ واضح رہے کہ حادثے میں 9شہری زخمی ہوئے تھے جس میں سے 8شہری موقعہ پر ہی دم توڑ گئے تھے .

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>