تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے کہا ہے

صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے کہا ہے

  12 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    09:54     |     پاکستان

سکھر(ڈیلی آزاد ڈیسک)صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے کہا ہے کہ عام انتخابات وقت پر ہو تے نظر نہیں آرہے ہیں یا پھر انتخابات مقررہ وقت سے پہلے بھی ہو سکتے ہیں حالات بتا رہے ہیں کہ اس مرتبہ سیاست دانوں اور اسٹیبلشمنٹ میں بھی بہت لڑائی ہوگی، ایم کیوایم اور پی ایس پی میں حلالہ ضرور ہوگا اس بار نکاح میں پڑھاؤں گاان خیالات کا اظہار انہوں نے

سکھر سائٹ ایریامیں سندھ انڈسٹریل اسٹیٹ اینڈ ٹریڈنگ کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر منظور وسان نے کہاکہ ایم کیو ایم کراچی اور لندن ایک ہی ہیں اس بارے میں پہلے ہی کہہ دیا تھا اور یہ بھی بتایا تھا کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی میں اتحاد ہو جائے گا لیکن اتنی جلدی یہ ڈرامہ ہو جائے گا یعنی اتحاد بنے گا اور اتنی جلدی ہو کر ٹوٹ جائے گا اس کا پتہ نہیں تھا، انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی میں دوبارہ حلالہ ہو گا اور اس مرتبہ نکاح میں پڑھاؤں گا ویسے یہ بتاؤں کہ جہاں بھائی کا لفظ آجائے وہاں گڑ بڑ ضرور ہو تی ہے اس کا خیال رکھنا ہو گا،منظور وسان نے کہاکہ ایم کیو ایم اور اسٹیبلشمنٹ میں جو لڑائی ہے اس میں وفاقی حکومت کا کردار بھی نظر آرہا کچھ طاقتیں حالات خراب کر نے کے درپے ہیں شہری علاقوں کے عوام کو متحد کر نے کے لیے سندھ میں نئے صوبے کی بات کی جارہی ہے، انہوں نے کہاکہ عام انتخابات وقت پر ہو تے نظر نہیں آرہے ہیں یا پھر انتخابات مقررہ وقت سے پہلے بھی ہو سکتے ہیں حالات بتا رہے ہیں کہ اس مرتبہ سیاست دانوں اور اسٹیبلشمنٹ میں بھی بہت لڑائی ہوگی، ایک سوال کے جواب میں منظور وسان نے کہاکہ عمران خان کا قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ ایک سازش ہے ویسے بہت جلد عمران خان کو پتہ لگ جائے گا جب ان کا احتساب شروع ہو گا تب عمران خان کہیں گے یہ ناانصافی ہے،انہوں نے کہاکہ کچھ قوتیں ملک میں ٹیکنو کریٹ حکومت لانا چاہتی ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کامیاب ہو تی ہیں یا نہیں، ملک میں سیاسی بھونچال لانے کی کوشش جار ی ہے پیپلز پارٹی الگ رہ کرصورتحال کا جائزہ لے رہی ہے جب وقت آئے گا تو ہمارے کھلاڑی میدان میں اْتریں گے،انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے خلاف پھر اتحاد بن رہے ہیں جیسے اتحاد ماضی میں بھی بنے تھے اور کوشش کی جارہی ہے کہ پی پی کو نقصان پہنچایا جائے لیکن ایسا نہیں ہو گا، قبل ازیں صوبائی وزیر نے ڈھائی کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہو نے والے سائٹ ایریا میں سندھ انڈسٹریل اسٹیٹ اینڈ ٹریڈنگ کے دفتر کی عمارت اور سائٹ ایریا میں تعمیر ہو نے والی تین نئی سڑکوں کا افتتاح کیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>