تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

فاٹا اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں سرما کی پہلی بارش

فاٹا اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں سرما کی پہلی بارش

  13 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    06:10     |     پاکستان

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پنجاب، سندھ، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں منگل سے بدھ تک بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی بلوچستان اور فاٹا کے کئی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی کی آمد کا پتہ دے دیا، محکمہ موسمیات نے منگل سے پنجاب میں بھی بادل برسنے کی نوید سنا دی، جس سے سموگ ختم ہونے کا امکان ظاہر ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں جاڑے کی پہلی بارش کے

ساتھ ہی موسم نے انگڑائی لے لی، خیبر ایجنسی، لنڈی کوتل سمیت فاٹا کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم ٹھنڈا ہوگیا۔ دالبندین، تفتان اور نوکنڈی سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں برستے بادل نے سردی کی آمد کی نوید سنا دی۔ موسم کا حال بتانے والوں نے پنجاب میں بھی منگل سے بارش کی پیشگوئی کردی، لاہور، اسلام آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال میں بادل برسنے کی توقع ہے جس کے بعد پنجاب کے شہری علاقوں میں چھائی سموگ ختم ہوجائے گی۔ پیر سے کراچی، لاڑکانہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی بھی ظاہر کر دی

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>