تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، مختلف اقسام کی دالیں 10 روپے کلو تک سستی

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، مختلف اقسام کی دالیں 10 روپے کلو تک سستی

  13 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    06:34     |     پاکستان

کرچی(نیوز ڈیسک)دالوں کی قیمت میں کمی کی وجہ حالیہ دنوں میں دالوں کی اضافی درآمدات ہیں، تاہم ہول سیل مارکیٹ میں دالیں سستی ہونے کے باجود عوام کو اب بھی اضافی نرخوں پر دالیں فروخت کی جا رہی ہیں دالوں کی درآمدات بڑھنے سے مختلف اقسام کی دالیں 10 روپے کلو تک سستی ہو گئیں۔ ہولسیل گروسرز ایسوسی ایشن کے مطابق مسور کی دال 10 روپے کمی سے 65 روپے کلو، دال ماش 10روپے کم ہو

کر 95 روپے کلو، دال چنا 8 روپے کمی سے 90 روپے کلو ہو گئی ہے جسکی وجہ حالیہ دنوں میں دالوں کی اضافی درآمدات ہے۔دوسری جانب دالوں کی قیمت میں کمی کا مکمل فائدہ عوام تک نہ پہنچ سکا، ہول سیل مارکیٹ میں دالیں سستی ہونے کے باجود عوام کو اب بھی اضافی نرخوں پر دالیں فروخت کی جا رہی ہیں۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں اضافہ قیمتوں پر دالوں کی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو اسکا فائدہ پہنچ سکے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>