تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

 محمد خالد چوہدری کے جواں سال صاحبزادے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

محمد خالد چوہدری کے جواں سال صاحبزادے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

  13 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    07:38     |     پاکستان

نورکوٹ(نیوز ڈیسک)سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 116ومرکزی رہنماپاکستان تحریک انصاف میجر (ر) محمد خالد چوہدری کے جواں سال صاحبزادے محمد عمر خالد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے انہیں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں انکے آبائی گاؤں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی134کے امیدواررہنما تحریک انصاف محمد عارف خان ،حلقہ این

اے 116کے امیدواررہنما تحریک انصاف چوہدری محمد اشفاق تاج ،بشیر احمد قادری سابق امیدوار آزاد کشمیر اسمبلی حلقہ 33جموں 4،شیخ فاروق عبداللہ رہنما پی ٹی آئی،چوہدری جاوید قمر ایڈووکیٹ رہنما پی ٹی آئی ،چوہدری عرفان شوکت جنرل کونسلر شکرگڑھ ،نصیر احمد چوہدری ،شیخ وقار احمد گورداسپوری ،چوہدری پرویز بھائی پور لالیاں ،ڈاکٹر شہزاد زبیر ،ملک رفاقت تولہ رہنما پی ٹی آئی ،ظفر اقبال رہنما پی ٹی آئی،چوہدری منظور احمد ایڈووکیٹ سابق صدر بار ،چوہدری عتیق افضل،چوہدری اقبال گیگی ایڈووکیٹ سمیت علاقہ کی اہم سیاسی سماجی شخصیات نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ قاری عدنان خان نے پڑھائی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعائیں کی گئیں نوجوان کی ناگہانی وفات سے ماحول سوگوار ہو گیا ہر آنکھ اشکبار تھی

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>