تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

کراچی کے ڈرامے کے پیچھے کون تھا اس کا نہیں پتا لیکن۔۔۔بلاول بھٹو زرداری

کراچی کے ڈرامے کے پیچھے کون تھا اس کا نہیں پتا لیکن۔۔۔بلاول بھٹو زرداری

  13 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    07:44     |     پاکستان

لاہور(نیوز ڈیسک ) پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کے ڈرامے کے پیچھے کون تھا اس کا نہیں پتا لیکن سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔ جمہوریت نے چلنا ہے، (ن) لیگ اور پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کا حق ہے وہ الیکشن لڑیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب کوجلدی کس بات کی ہے؟

عمران خان ڈر رہیہیں کہ اگر الیکشن وقت پر ہوئے تو وہ ہار جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ناکام لیگ بالکل ناکام ہی رہی ہے، 2018 کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کو موقع ملے گا لیکن اسمبلی اپنی مدت پوری کرے اورانتخابات وقت پرہونے چاہئیں۔چیرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھاکہ (ن) لیگ سے نظریاتی اختلافات ہیں، جہاں ان کے ذاتی مسائل ہیں وہ جمہوریت میں شامل کرنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی کا نظریہ سب کے سامنے ہے، جمہوریت نے چلنا ہے، (ن) لیگ اور پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کا حق ہے وہ الیکشن لڑیں۔مردم شماری پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری پر ہمارے تحفظات دور کیے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ نے مردم شماری کیحوالیسے خط بھی لکھے پر جواب نہیں ا?یا، سندھ اور پنجاب کی خانہ شماری میں فرق ہے، مردم شماری میں 60 لاکھ لوگوں کو شمار نہیں کیاگیا، خانہ شماری کا عمل بھی متنازع تھا۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے، جو کراچی میں ہوا اس کی وضاحت ہونی چاہیے، ایم کیوایم اور پی ایس پی نے جو کیا انہیں جواب دینا ہے، انہوں نے ایک دوسرے پر سنجیدہ الزامات لگائے۔چیرمین پی پی کا کہنا تھا کہ کراچی کے ڈرامے کے پیچھے کون تھا اس کے بارے میں نہیں جانتا لیکن کچھ لوگ پیپلزپارٹی کو روکنا چاہتے ہیں، لوگ ہماری اکثریت کو مانتے ہیں، ہم ا?ئندہ الیکشن میں جیتیں گے اور کراچی کی بھی نمائندگی کریں گے۔سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق انہوں نے کہا کہ مشرف مفرور ہیں انہیں واپس ا?کر عدالت میں پیش ہونا ہے، ان پر ایک سابق وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کے قتل کا کیس ہے، وہ جواب دہ ہیں اور انہیں جواب دینا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>