تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

شہریوں کو نوکری کے جعلی لیٹر دیکر لاکھوں روپے ہتھیا لئےاور۔۔۔۔

شہریوں کو نوکری کے جعلی لیٹر دیکر لاکھوں روپے ہتھیا لئےاور۔۔۔۔

  13 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    08:52     |     پاکستان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم ہاؤس میں باورچی بھی کرپٹ نکلا ہے۔ درجنوں شہریوں کو نوکری کے جعلی لیٹر دیکر لاکھوں روپے ہتھیا لئے۔ سندھ سے گرفتار ملزم کے انکشاف پر ایف آئی اے نے اہم وزارتوں سمیت وزیراعظم ہاں س کے اہم ملازمین کی گرفتاری کا امکان ہے۔ باورچی کرامت نے بھی تحقیقاتی ادارے میں اہم رازوں سے پردہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق ایف ائی اے نے نوڈیرو

لاڑکانہ کے ایک ملزم کو گرفتار کیا جنہوں نے لاکھوں روپے رشوت لیکر درجنوں افراد کو جعلی لیٹر دیکر او جی ڈی سی ایل و دیگر اداروں میں بھرتی کروایا تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کے باورچی کرامت کو ملوث کیا جس پر ایف آئی اے نے انہیں گرفتار کیا تو انہوں نے مزید اہم انکشافات کئے ہیں جنکی تحقیقات مزید جاری ہیں۔ معلومات کے مطابق سندھ سے گرفتار ہونیو الے ملزم سے لاکھوں روپے ایف آئی اے نے ریکور کر لئے ہیں تاہم کرامت و دیگر ملزمان سے ابھی ریکوری باقی ہے ۔ پی ایم ہاؤس کے اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کرامت باورچی کی گرفتاری کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں ایک خوف کی فضا پیدا ہو گئی ہے اور خدشہ ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر وزارت او جی ڈی سی ایل سمیت دیگر وزارتوں سے بھی ملزمان کی گرفتاری کا قوی امکان ہے، نیز وزیراعظم ہاؤس سے بھی مزید گرفتاری متوقع ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>