تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

مریدکے میں قبر کی کھدائی کے دوران قدیمی سکے نکل آئے

مریدکے میں قبر کی کھدائی کے دوران قدیمی سکے نکل آئے

  14 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    11:50     |     پاکستان

مریدکے (ویب ڈیسک) مریدکے میں قبر کی کُھدائی کے دوران درجنوں قیمتی سکے نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق قبر کی کُھدائی کے دوران علاقہ بھر میں بھاری مقدار میں سونا نکلنے کی افواہ بھی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ وائس چیئر مین بلدیہ نے سکے قبضہ میں لے کر محکمہ آثار قدیمی کے حوالے کرنے کے لیے رابطہ بھی کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق علاقہ کے قدیم ٹبہ کوٹ یقوب قبرستان میں قبر کے لیے زمین کھودی جا رہی تھی کہ وہاں سے درجنوں کی تعداد میں قدیمی سکے نکل آئے۔ علاقہ میں وافر مقدار میں سونا نکلنے کی افواہ پھیلی تو صدر مریدکے پولیس اور وائس چیئر مین بلدیہ مریدکے رانا ماجد نواز موقع پر پہنچ گئے اور سکوں کا جائزہ لیا۔ رانا ماجد کے مطابق بر آمد ہوئے سکے دھات کے بنے ہوئے ہیں۔ جن پر مزید تحقیق کے لیے محکمہ آثار قدیمہ کے متعلقہ حکام سے رابطہ کر لیا گیا ہے ۔ محکمہ آثار قدیمہ ان سکوں کا مزید جائزہ لے کر ان کی مالیت کا پتہ لگائیں گے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین تصاویر


>