تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

عمران خان نااہلی کیس، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

عمران خان نااہلی کیس، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

  14 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    01:31     |     پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔نااہلی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے آبزرویشن دی ہے کہ عمران خان نے لندن فلیٹس ظاہرکیالیکن کمپنی کبھی ڈکلیئرنہیں کی ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی

سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نےمسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔جب سماعت شروع ہوئی توعمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان نہ بینیفشل مالک تھے اور نہ شیئر ہولڈر اس لیے ظاہر نہیں کی۔ وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ عمران خان کے کسی جواب میں تضاد نہیں اور انہوں نے کسی جواب سے یوٹرن نہیں لیا۔ جواب میں تبدیلی کی کوئی نشاندہی نہیں کی گئی تاہم کیس میں سوالات درخواست گزار نے نہیں عدالت نے اٹھائے۔ لندن فلیٹ کی منی ٹریل اور قیمت فروخت مانگی گئی اور ہم نے لندن فلیٹ ظاہر کرنے کی تفصیلات بھی عدالت کو دیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کی حد تک کیس کا فیصلہ محفوظ کر رہے ہیں۔ یہ توقع نہ رکھی جائے کہ فیصلہ کل جاری کریں گے اور فیصلہ جاری کرنے میں وقت لگے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>