تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

اگلے پانچ سالوں میں دوارب درخت اگانے کااعلان کردیا

اگلے پانچ سالوں میں دوارب درخت اگانے کااعلان کردیا

  14 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    07:32     |     پاکستان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں اگلے پانچ سالوں میں دوارب درخت اگانے کااعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں پولی تھن بیگزختم کرکے ری یوزایبل بیگزپرلائیں گے،اگلے موسم گرماسے پہلے 4ہل اسٹیشن بنائیں گے،آئندہ تمام صوبوں میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی،ماحولیاتی آلودگی دوسرے صوبوں میں بھی کم کریں گے۔انہوں نے آج یہاں

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلین ٹری منصوبہ ملک کے لیے ضروری تھا۔قبضہ مافیا نے جگہ جگہ قبضہ کیا ہوا تھا۔مافیا نے2ارب روپے کے درخت کاٹے جس کا مطلب ہے کہ جنگلات ختم کیے گئے۔منصوبہ شروع کرنے پر مذاق اڑایا گیا کہ نرسری ہی نہیں تو درخت کہاں سے آئیں گے۔عمران خان نے کہا کہ بلین درخت لگا کرایسا کارنامہ سرانجام دیا کہ آپکو پتا ہی نہیں کہ کتنا بڑا کارنامہ سرانجام دیا۔ترکی سے لوگوں کوصفائی کیلئے لایا جارہا ہے۔ لیکن یہ ترکی کی بیوروکریسی نہیں بلکہ پاکستان کے لوگ ہیں۔اگرسیاسی عزم اور سیاسی مداخلت نہ ہوتوکوئی بھی کام ناممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں نے کام کرکے دکھایا، ترکی سےدرآمد بیورکریسی نہیں۔ حکومت کوئی کام کامیابی کے ساتھ نہیں کرسکتی جب تک عوام ساتھ نہ دیں۔ درخت لگانے کیلئے عوام نے نرسریاں لگائیں جس سے ان کو روزگار ملا۔ایک ارب 18 کروڑ درخت لگانا معمولی کام نہیں۔ کسی کو شک ہے تو آجائے لگے ہوئے درخت دکھائیں گے ۔ ترقی اشتہاروں میں نہیں زمین پر ہوتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں دنیاکابڑاریزروفاریسٹ اگائیں گے۔انگریزوں کے علاوہ کسی کے ریزروفاریسٹ نہیں بچے۔عمران خان کاخیبرپختونخواہ میں اگلے پانچ سالوں میں دوارب درخت اگائیں گے۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں پولی تھن بیگزختم کرکے ری یوزایبل بیگزپرلائیں گے۔اگلے موسم گرماسے پہلے 4ہل اسٹیشن بنائیں گے،آئندہ تمام صوبوں میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے دوسرے صوبوں کی بھی مددکریں گے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>