تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

سعودی حکومت کا ملازمین کے حوالے سے دھماکہ دار اعلان

سعودی حکومت کا ملازمین کے حوالے سے دھماکہ دار اعلان

  14 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    08:57     |     پاکستان

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی پبلک پراسیکیوشن نے سرکاری ملازمین کو خبردارکیا ہے کہ وہ کسی بھی شخص سے کسی بھی مد میں کسی قسم کا تحفہ قبول نہ کریں بہ صورت دیگر رشوت ستانی کے جرم میں سزا کے مستحق ہوں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ جو سرکاری ملازم

اپنے یا کسی اور شخص کیلئے کسی شخص کا کام کرنے سے قبل کسی تحفے کی فرمائش کرے گا یا بغیر پیشکش کے بھی کوئی تحفہ قبول کرے گا تو اسے قابل گرفت جرم تصور کیا جائے گا.سعودی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کسی کام سے پہلے کسی سے کوئی تحفہ لیتا پایا گیا تو اسے سرکاری اثر و نفوذ کا نا جائزاستعمال کرنے والا شمار کیا جائے گا اور ایسے ملازمین کو رشوت ستانی کی سزا دی جائے گی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>