تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

رہائی کے بعد مفتی عبدالقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حیران کن بات کہہ دی

رہائی کے بعد مفتی عبدالقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حیران کن بات کہہ دی

  14 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    10:28     |     پاکستان

ملتان(نیوز ڈیسک)ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ضمانت پررہائی پانیوالے مفتی عبدالقوی نے کہاہے کہ جتنے دن حوالات میں رہا،میرابلڈ پریشر80سے 120تک رہا، پنجاب پولیس اور جیل کی باتیں کل کروں گا، سیلفی کے ایک سال بعد 2017ء میں کیس کاچالان مکمل کیا گیا۔انہوں نے آج ضمانت پررہائی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے

کہا کہ مریدین کولمحہ بہ لمحہ میرے بارے میں آگاہ رکھنے پرمیڈیا کا شکرگزارہوں۔انہوں نے کہاکہ جتنے دن حوالات میں رہا،میرابلڈ پریشر80سے 120تک رہا۔ مفتی قوی نے بتایا کہ پنجاب پولیس اور جیل کی باتیں کل کروں گا۔ قندیل بلوچ کی 2016ء میں میرے ساتھ سیلفی بنی اور 2017ء میں کیس کا چالان مکمل کیا گیا۔ جبکہ اس عرصہ میں کیس کے 4 تفتیشی افسرتبدیل ہوئے۔واضح رہے ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو19 اکتوبرکوگرفتارکیا گیا تھا جبکہ 2 لاکھ مچلکوں کے عوض ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔جس پرمفتی عبدالقوی کوآج ضمانت پررہا کردیا گیا ہے۔ مفتی عبدالقوی کااہلخانہ اور مریدین کی بڑی تعداد نے استقبال کیا۔مریدین ان کی گاڑی پرپھولوں کی پتیاں بھی نچھاورکیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>