تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

لاہور میں دھرنوں کے باعث پیٹرول کی سپلائی متاثر

لاہور میں دھرنوں کے باعث پیٹرول کی سپلائی متاثر

  27 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    11:35     |     تازہ ترین

لاہور(نیوز ڈیسک)شہر کے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپس بند ہونا شروع ہوگئے، پیٹرول حاصل کرنے کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔پیٹرول پمپ مالکان کے مطابق انکے پاس پیٹرول دو روز سے پہنچ نہیں سکا جس کے باعث پیٹرول کی قلت کا سامنا ہے۔لوگوں نے خوف کے باعث پیٹرولبھروانا شروع کر دیا ہے، جبکہ تمام آئیل

ٹینکرز موٹروے اور ملتان روڈ بند ہونے کے باعث شہروں کو پہنچ نہیں پا رہےلاہور میں احتجاج اور دھرنوں کے باعث تمام داخلی اور خارجی راستے بند ہوگئے ہیں، اس وجہ سے آئل ٹینکر پٹرول پمپس پر نہیں پہنچ سکے، جس کے باعث پہلے سے موجود پٹرول پمپس پر موجود پٹرول ختم ہو گیا ہےاس قلت کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جن پمپس پر پٹرول موجود ہے وہاں لوگوں کا رش زیادہ ہے، شہری صبح صبح ہی کم رش میں پٹرول ڈلوانے کے لئے پٹرول پمپس پر پہنچ رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں پٹرول کے لئے گھنٹوں سڑکوں پر خوار ہونا پڑ رہا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>