تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

فیض آبادمیں تودھرناختم ہوگیالیکن ملک کے بڑے شہرمیں اب بھی 13 مقامات پر دھرنے جاری،عوام پریشان

فیض آبادمیں تودھرناختم ہوگیالیکن ملک کے بڑے شہرمیں اب بھی 13 مقامات پر دھرنے جاری،عوام پریشان

  27 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    11:50     |     تازہ ترین

کراچی(ویب ڈیسک )فیض آباد دھرنے کی حمایت میں کراچی میں مرکزی احتجاجی دھرنا نمائش چورنگی پر دیا جارہا ہے، اس کے علاوہ شہر کے دیگر 13 مقامات پر بھی دھرنے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیض آباد میں جاری مذہبی جماعت کے دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی کے 14مقامات پر اب بھی احتجاجی

دھرنے جاری ہیں،اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی نفری امن وامان کیلئے تعینات ہے ،دھرنوں کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہیں اور ٹریفک کا بہاؤ بھی کم ہے،دزیراعلیٰ سندھ نے کشیدہ صورتحال پر ایک روز کیلئے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دیا تھا۔جبکہ یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے گاڑیاں نہ چلانے کا اعلان کیا ہے جبکہ تاجر اتحاد نے مارکیٹیں کھلی رکھنے کا کہا ہے۔نمائش چورنگی کے علاوہ جن مقامات پر دھرنا دیا جارہا ہے، ان میں ٹاور، شاہ فیصل نمبر 2، موسمیات، اورنگی 5، بلدیہ 4، سخی حسن چورنگی، تین ہٹی، لیاقت آباد 10 نمبر،کورنگی ڈھائی، کورنگی پانچ، لانڈھی نمبر چھ اور الاصف اسکوائر شامل ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>