تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر قانون زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کرلیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر قانون زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کرلیا

  27 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    01:22     |     تازہ ترین

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر قانون زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کرلیا، استعفیٰ دھرنا مظاہرین کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت دیا گیا ، زاہد حامد کی وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات میں اس بات پراتفاق کیا گیا کہ دھرنا بحران سے نمٹنے کے لیے استعفیٰ دیا جائے گا، استعفیٰ منظور ہونے کے بعد

دھرنا قائدین نے اعلان کیا کہ 12گھنٹے کے اندرتمام دھرنے کے شرکاء پرامن طورپر جگہ خالی کردیں گے۔پیر کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کرلیا، زاہد حامد نے گزشتہ رات وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، استعفیٰ دھرنا مظاہرین کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت دیا گیا،شہبازشریف کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا ک ہ دھرنے کے معاملے کو حل کرنے کے لیے زاہد حامد استعفیٰ دے دیں گے،اس معاملے پر سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔استعفیٰ کے بعددھرنا قائدین نے اعلان کیا کہ وہ 12گھنٹے کے اندر اپنا دھرنا ختم کرکے فیض آباد اوردیگر شہروں میں دھرنے ختم کردیں گے۔مولاناخادم رضوی نے اعلان کیاکہ 12گھنٹوں کے اندرہمارے تمام کارکنوں کورہاکیاجائے بصورت دیگرہم دھرنے کی جگہ کوخالی نہیں کریں گے اوراس وقت تک یہاں بیٹھے رہیں گے جب تک ہمارے کارکنوں کورہانہیں کیا جاتا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>