تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

فیض آباد دھرنے کے اختتام  کا خیر مقدم کرتے ہیں،تحریک انصاف

فیض آباد دھرنے کے اختتام کا خیر مقدم کرتے ہیں،تحریک انصاف

  27 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    03:54     |     تازہ ترین

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ ہم فیض آباد دھرنے کے اختتام کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ وزیر داخلہ احسن اقبال کا آپریشن سے لاعلم ہونے کا بیان مضکہ خیز ہے ۔ پیر کے روز اپنے بیان میں رہنما تحریک انصاف شفقت محمود نے کہا کہ حکومتی غفلت کے باعث پورے ملک میں

زندگی کا پہیہ جام ہوگیا قیمتی جانوں کے ضیاع کے بغیر بھی معاملہ کافی پہلے حل کیاجاسکتا تھا ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرکے حکومت قوم کو مشکلات سے بچا سکتی تھی انہوں نے کہا کہ بحران کے حل کیلئے وزیر قانون زاہد حامد کا استعفی کافی پہلے آجانا چاہیے تھا مگر حکومت کی ہٹ دھرمی اور نا پسندی کے باعث حالات خراب ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال نے مضحکہ خیز بیان دیا کہ وہ آپریشن سے لاعلم تھے وزیر داخلہ کا لاعلم ہونا ملک کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>