تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

غیر قانونی شکار کے لیے آئے 4 عرب شہزادے گرفتار

غیر قانونی شکار کے لیے آئے 4 عرب شہزادے گرفتار

  2 دسمبر‬‮ 2017   |    10:38     |     تازہ ترین

کوئٹہ(ویب ڈیسک )پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے نوشکی میں غیر قانونی شکار کرنے پر 4 قطری شہزادوں سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔یاد رہے کہ 30 نومبر کو پاناما کیس میں خط سے شہرت پانے والے قطری شہزادے حماد بن جاسم 13 رکنی وفد کے ساتھ خصوصی طیارے پر لاہور پہنچے تھے۔

قطری وفد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی تھی جبکہ ان شہزادوں کا مقصد شکار کرنا بھی تھا۔تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شکار کی مہم پر نکلے 4 شہزادوں سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب شہزادوں کا ٹولہ شکار کی تیاری کر رہا تھا۔فورسز کے مطابق شکاریوں کے پاس موجود سدھائے ہوئے باز بھی ضبط کرلیے گئے ہیں جو پرندوں خاص طور پر تلور کے شکار کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس دوران فورسز اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ زخمی ہونے والا ملزمان میں سے تھا یا سیکیورٹی فورسز کا کوئی اہلکار۔یاد رہے کہ قطری شہزادوں کی آمد کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے انہیں شکار سے روکنے کے لیے دائر درخواست پر وفاق، سیکریٹری خارجہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 دن میں جواب بھی طلب کیا تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
50%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>