تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

چمن: کرسچن کالونی گیٹ پر دستی بم حملہ، ایک بچہ جاں بحق

چمن: کرسچن کالونی گیٹ پر دستی بم حملہ، ایک بچہ جاں بحق

  2 دسمبر‬‮ 2017   |    10:48     |     تازہ ترین

چمن(ویب ڈیسک)چمن کے علاقے کرسچن کالونی کے گیٹ کے باہر دھماکے میں 7 سالہ بچہ جاں بحق، دو زخمی۔پولیس حکام نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر چمن ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اسٹیشن ہاؤس آفیسر گل محمد کا کہنا تھا کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔انہوں نے مزید

بتایا کہ دہشت گرد کرسچن کالونی کے گیٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔دھماکے کے فوری بعد پولیس اور فرنٹیئر کورپس (ایف سی) اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔خیال رہے کہ جشن عید میلاد النبی کے دن پاکستان میں دہشت گردی کی یہ تیسری کارروائی دیکھنے میں آئی ہے۔اس سے قبل پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پر 3 دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جسے پولیس، ایف سی اور پاک فوج کے جوانوں کی مدد سے ناکام بنایا گیا تھا۔صبح سویرے ہونے والے اس حملے میں 9 دہشت گرد ہلاک جبکہ 35 زخمی ہوئے تھے۔قبل ازیں وفاق کے زیرانتظام علاقہ (فاٹا) کی مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک فوجی شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔قبل ازیں وفاق کے زیرانتظام علاقہ (فاٹا) کی مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک فوجی شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>