تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

’’توبہ استغفار ‘‘ حامد میر نے حضور اکرم ؐ اور حضرت خدیجہؓکی شادی کے بارے میں ایسے کلمات کہہ ڈالے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہ

’’توبہ استغفار ‘‘ حامد میر نے حضور اکرم ؐ اور حضرت خدیجہؓکی شادی کے بارے میں ایسے کلمات کہہ ڈالے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہ

  2 دسمبر‬‮ 2017   |    10:51     |     تازہ ترین

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اس وقت جب پورے ملک میں ختم نبوت میں ترمیم کے معاملے پر آگ بھڑک اٹھی ہے اور مذہبی جماعتوں نے علم احتجاج بلند کر دیا ہے ملک کے معروف صحافی اور کالم نگار حامد میر نے بھی اپنےایک کالم میں ایسی متنازعہ بات کہہ ڈالی ہے جس کے بات علما کرام نے ان سے فوری

طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ علمائے کرام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معروف صحافی اور کالم نگار حامد میر نے لو میرج کے معاملے پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم اور حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کی شادی سے مبینہ تشبیہہ دی ہے جس پر انہیں فوری معافی مانگنی چاہئیے بصورت دیگر حامد میر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ حامد میر نے موجودہ دور میں گھر سے بھاگ کر کورٹ میرج اور لو میرج کو غلط طریقے سے حضرت محمدصلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم اور حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کی شادی سے تشبیہہ دی اور اس طرح وہ ان مقدس ہستیوں کی توہین کے مرتکب ہوئے۔ لہٰذا حامد میر اس معاملے پر فوری طورپر معافی مانگیں ورنہ ان پر فتویٰ لگائے جانے کا بھی قوی امکان علماءکونسل کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی ، شباب اسلامی کے چیئرمین مفتی حنیف قریشی، مفتی مجیب الرحمان ، شہداءفاؤنڈیشن کے ترجمان حافظ احتشام احمد و دیگر نے حامدمیر سے ان کے الفاظ پر فوری طور پر معافی مانگنے اور توبہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
60%
ٹھیک ہے
40%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>